سنی تحریک کی شہدائے کشمیر و پشاور کیلئے دعائیہ تقریب

سنی تحریک کی شہدائے کشمیر و پشاور کیلئے دعائیہ تقریب

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے شہدائے کشمیر و پشاور کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد ۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی، استحکام معاشی مشکلات کے حل اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ ڈویژنل صدر آصف رضا قادری کا کہنا تھا کہ پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

عبادت کے دوران خودکش حملہ کرنے والے اسلام،پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں مسجد کو نشانہ بنانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں خودکش دھماکہ بدترین دہشت گردی اور انتہائی قابل مذمت ہے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی پور ی قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحدہے اس مشکل وقت میں تما م سیاسی اور مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں