بااثر افراد کا فیکٹری میں گھس کر شہری پر تشدد

بااثر افراد کا فیکٹری میں  گھس کر شہری پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بااثر افراد نے فیکٹری میں گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 232رب میں واقع سعید احمد نامی شہری کی فیکٹری میں اسکا بیٹا شہباز خان موجود تھا کہ اس دوران ملزم بلال اور اسکے دیگر ساتھی داخل ہوگئے ، اور فیکٹری میں موجود اسکے بیٹے سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ بھی کردی گئی۔ جس سے فیکٹری میں موجود2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان بھی تباہی کا شکار بن گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں