2212 سرکاری سکولز واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سہولت سے محروم

2212 سرکاری سکولز واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سہولت سے محروم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں طلبہ کو سہولیات فراہم کرنا محض دعووں تک محدود رہ گیا۔ فیصل آباد کے 2212 سرکاری سکولز واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سہولت سے محروم ۔ حکومت کی جانب سے ایک بھی سکول میں سکاری سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگایا جاسکا۔

جبکہ محض چند سکولوں میں ہی نجی فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کی مدد سے فلٹریشن پلانٹس اور آر او پلانٹس نصب کیے گئے جبکہ فیصل آباد کے دیہاتی علاقوں کے بیشتر سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی بھی نہیں ہو رہی جس سے سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے حکومت کو تمام سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ بیشتر سکولوں میں طلبہ زیر زمین گدلا اور کھارا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ۔ بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ، معاملے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر افتخار خان سے معاملے پر موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے مئوقف نہ دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں