کمالیہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو گئی

کمالیہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو گئی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ شہر اور گردونواح میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت ڈیزل اور پٹرول نایاب ہوگیا، آئل کمپنیوں کی طرف سے پمپس کو سپلائی کی کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی متعدد پٹرول پمپ بند ہیں یا پھر خالی پڑے ہیں۔

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گلی محلوں میں پٹرول فروخت کرنے والوں کی چاندی 300 روپے فی لٹر تک فروخت جاری رہی جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں بدترین رش کے باعث پٹرول کا حصول انتہائی مشکل ہو گیاجبکہ بیشتر پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول دستیاب نہیں کے بورڈز لگا دئیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں