ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر کی صفائی کیلئے پلان تیار

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر کی صفائی کیلئے پلان تیار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب کے ویژن اور ڈویژنل کمشنرسلوت سعید کے احکامات پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا ہے ۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ کی طرف سے منظوری کے بعد آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کو پلان پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔صفائی پلان کے مطابق فوری طور پر شہرکی اہم شاہراہیں، گھنٹہ گھر اور اسکے اطراف آٹھ بازار ہر قسم کے ملبے سے کلیئر کئے جائیں گے جبکہ سڑکوں کے ساتھ کرب سٹونز کی سکریپنگ اور فٹ پاتھوں کی مکینیکل واشنگ کرائی جائے گی۔صفائی کے بعد بڑی شاہراوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔اسی طرح لانگ ٹرم پلان کے مطابق اندرون شہرکی یونین کونسلوں میں صفائی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسرفیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز گھنٹہ گھر، سمندری روڈ،سمن آباد،جیل روڈ، بلال روڈ اور ملت روڈ کے علاقوں کے دورے بھی کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں