ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب کا رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن کا دورہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب کا  رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیر نے رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن کا دورہ کیا اور طبی وانتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری،ادویات کی دستیابی،مشینری کے فنکشنل ہونے کو چیک کیا۔

انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان سے صحت کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے طبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کا حکم دیا اور گزشتہ وزٹ کے موقع پر دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا۔انہوں نے بچوں کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں