سابق قومی کرکٹر شاہد نذیر کی ڈاکٹر شاہد کمال سے ملاقات

 سابق قومی کرکٹر شاہد نذیر کی  ڈاکٹر شاہد کمال سے ملاقات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سابق قومی کرکٹر شاہد نذیر نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال سے ملاقات کی ، یونیورسٹی کرکٹ کے فروغ پرسیر حاصل گفتگو ہوئی ۔

 ڈاکٹر شاہد کمال نے کہا کہ کھیل کود میں حصہ لینا ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے کیونکہ اس سے طلبہ میں مسابقت کا جذبہ فروغ پاتا ہے جو شخصی کردار کو بھی نکھارتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہافیصل آباد نے بیشمار قومی کھلاڑی پیدا کیے ہیں جنہوں نے قومی اورعالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ ملاقات میں جی سی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان خان نے کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرمیوں اقدامات سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں