سٹی پولیس آفیسر نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی

سٹی پولیس آفیسر نے زخمی  کانسٹیبل کی عیادت کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فرض شناس اور بہادر پولیس افسر محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر خالد محمود ہمدانی نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت پرکیا۔

سی پی او نے نشاط آباد کے علاقے میں مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل صابرکی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال کا دوہ کیا۔ انہوں نے ایس پی اظہر جاوید کو ہداہت کرتے کہا کہ زخمی کانسٹیبل کے علاج کیلئے ہر ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں