کمشنر سلوت سعید کا ایم تھری انڈسٹریل سٹی کا دورہ

 کمشنر سلوت سعید کا ایم تھری انڈسٹریل سٹی کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام ایم تھری انڈسٹریل سٹی،ویلیو ایڈیشن سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف انڈسٹریز میں جاکر حفاظتی امور چیک کئے ۔

آرپی او ڈاکٹر عابد خان بھی ہمراہ تھے ۔ڈویژنل کمشنر نے مختلف فیکٹریز میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سخت ترین سیکورٹی کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں مقرر کردہ طریقہ کار اور سکیورٹی پالیسی پر عملدرآمد میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ میں تعطل نہیں آنا چاہیے بلکہ24گھنٹے پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس سٹاف کو ہدایت کی کہ اردگرد کے حالات اور حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ فیکٹریز میں سی سی ٹی وی کیمرے ،باؤنڈری وال،ریزر وائرز اور دیگر سکیورٹی آلات ہر لحاظ سے مکمل کرائیں۔ انہوں نے کنٹرول رومز کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف کوضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ میں جاری ڈویلپمنٹ کا بھی جائزہ لیا اور غیرملکیوں کی طرف سے لگائی جانے والی انڈسٹریز بھی دیکھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں