دوران ملازمت دو سیلز مینوں نے 21 موٹر سائیکلیں خورد برد کر لیں

دوران ملازمت دو سیلز مینوں نے  21 موٹر سائیکلیں خورد برد کر لیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت دوسیلز مینوں نے 21 موٹر سائیکلیں خورد برد کرلیں۔تھانہ مرید والا کے علاقے اڈا کھدروالا کے رہائشی سکندر کے شوروم میں ملزم توصف سمیت دو افراد بطور سیلز مین ملازمت کرتے تھے ۔

جنہوں نے دوران ملازمت شوروم سے مختلف اوقات میں 21 موٹرسائیکلیں خورد برد کرلیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں