تیزرفتار دو رکشوں میں تصادم،7مردوخواتین زخمی

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)تیزرفتاری کے باعث دو رکشے آپس میں ٹکرانے سے 7مردوخواتین زخمی ہوگئے ۔
جھنگ روڈ پر وینساں والا سٹا پ پر حادثے میں ڈرائیور سمیت رکشہ سوار12سالہ حمیرا ،16سالہ ارم ،17سالہ پرتاشہ ،18سالہ عاصمہ ،16سالہ علی حیدر ،35سالہ عبدالقیوم اور45سالہ پرویز شدید زخمی ہوگئے ۔