امام مسجد کاموٹرسائیکل چوری دکان میں نقب زنی

پیرمحل(نمائندہ دنیا )موٹرسائیکل چوری اور دکان میں نقب زنی ۔چک نمبر322گ ب کارہائشی امام مسجد زاہد منیر چک نمبر671/12گ ب نزدنئی سبزمنڈی پیرمحل میں موٹرسائیکل پر سبزی لینے آیا، چور اسکی موٹرسائیکل لے گئے ۔
چک نمبر764گ ب میں عبدالغفور کی آٹوسپیئر پارٹس کی دکان سے چور نقب لگاکر 28ہزارکا سامان اور55ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ۔