ایپکا ایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کا ہنگامی اجلاس

 ایپکا ایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ  فیصل آباد کا ہنگامی اجلاس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کا ہنگامی ماہانہ اجلاس ایپکا آفس ایوب ریسرچ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تنخواہوں میں ممکنہ کٹوتی کے خلاف ہر جمعرات اور جمعہ کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نان گزیٹڈ گریڈ 1 تا 16 کے سپورٹنگ سٹاف کے لیئے بھی فور ٹائیر (4 Tier) منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر اگیگا فیصل آباد میڈم ڈاکٹر خنسہ خاکوانی اور سینئر سائنٹسٹ صدف شمیم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور ایپکا ایوب ریسرچ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں