سابق ڈی سی پی اے پرمہربان، سپروائزر لگوادیا، 70ہزار تنخواہ

سابق ڈی سی پی اے پرمہربان، سپروائزر لگوادیا، 70ہزار تنخواہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پرسنل اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر پر سابق ڈپٹی کمشنر کی مہربانیاں ،ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اقبال سٹیڈیم میں سپروائزر کا عہدہ دلواکر 70 ہزار فکس سیلری لگوا دی۔

موصوف پینشن کے علاوہ بھاری بھرکم تنخواہ وصول کر رہے ہیں اور تاحال بطور پی اے ٹو ڈی سی بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔پی اے ٹو ڈی سی ریٹائر ہونے پر مرید حسین پر سابق ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے مہربانی کرتے فوری بعد اقبال سٹیڈیم میں کنٹریکٹ دلوایا دیا۔سول ڈیفنس و دیگر محکموں میں بھی اسی نوعیت کے کنٹریکٹ ملازمین محکموں سے تنخواہیں لے رہے ہیں۔دوسرے محکمے میں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں زیادہ سے زیادہ 30سے 35 ہزار ہیں مگر پی اے ٹو ڈی سی کو اقبال سٹیڈیم کنٹریکٹ پر ستر ہزار تنخواہ دلوائی جارہی ہے ۔ریٹائرمنٹ کے بعددیگر کنٹریکٹ ملازمین کی طرح مرید حسین بھی اپنی پرانی سیٹ پر ہی براجمان ہیں، اس حوالے سے نئے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر بھی خاموش ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں