ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ کا سبزی منڈی سدھار کا دورہ ، قیمتوں کا جائزہ لیا

ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی  مارکیٹنگ کا سبزی منڈی  سدھار کا دورہ ، قیمتوں کا جائزہ لیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں