مفت آٹاترسیل میں مسائل پر مظاہرے شروع

مفت آٹاترسیل میں مسائل پر مظاہرے شروع

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)مفت آٹے کی ترسیل میں مسائل کے باعث احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔گزشتہ روز بھی شہریوں۔۔

نے سوساں روڈ ہاکی سٹیڈیم اور کلیم شہید پارک میں احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق مفت آٹے کی ترسیل سے جڑے مسائل کا خاتمہ نہ ہونے سے تنگ آکر شہریوں نے احتجاج کا راستہ اپنا لیا گزشتہ روز مفت آٹے کی ترسیل سے جڑے مسائل متعلقہ انتظامیہ تک پہنچانے کے لیے شہریوں نے کلیم شہید پارک اور ہاکی سٹیڈیم میں احتجاج کیا جس پر متعلقہ عملے نے فوری طور پر معاملے کو دبانے کے لیے مظاہرین کو بہتر سروس کی یقینی دہانی کروائی اور احتجاج ختم کروایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں