ڈی سی ٹوبہ کا مختلف ترسیلی پوائنٹس پر مفت آٹا تقسیم کا جائزہ

ڈی سی ٹوبہ کا مختلف ترسیلی  پوائنٹس پر مفت آٹا تقسیم کا جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رجانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد چھٹی کے دن بھی مفت آٹاسپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔۔

اسسٹنٹ کمشنر نعمان ڈوگر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ ضلع میں مختلف آٹا ترسیلی پوائنٹس کا دورہ کیا اور تقسیم کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے مفت آٹے کی دستیابی بارے استفسار بھی کیا۔ انہوں نے کہا ابتک ضلع میں مفت آٹے کے 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد تھیلے فراہم کردیئے ، انتظامات میں مزید بہتری لائی جائیگی شناختی کارڈز کی سکیننگ کا سسٹم مزید بہتر کیا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں