مکوآنہ :روئی سے لدے ٹرالر کو آگ لگ گئی، لاکھوں کانقصان

 مکوآنہ :روئی سے لدے ٹرالر کو  آگ لگ گئی، لاکھوں کانقصان

فیصل آباد،مکوآنہ(جنرل رپورٹر،نمائندہ دنیا) کھرڑیانوالہ خانوآنہ روڈ پر مکوآنہ بائی پاس کے قریب روئی سے لدے ٹرالر کو آگ لگ گئی ریسکیو 1122 اورفائربریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔

سمندری جانے والا ٹرالر مکوآنہ بائی پاس کے قریب پہنچنے پر روئی کی گانٹھیں اوور لوڈاور اونچائی زیادہ ہونے سے تاروں سے ٹکرا گئیں ، شعلے پیدا ہونے سے روئی میں آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرگء اور ٹرک میں لدی لاکھوں کی روئی اور ٹرالر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں