زکوٰۃ اور فطرانہ مستحقین میں جلدتقسیم کر دیں :شیخ قیصر محمود

زکوٰۃ اور فطرانہ مستحقین میں  جلدتقسیم کر دیں :شیخ قیصر محمود

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)نامورتاجر وصنعتکار سیاسی سماجی کارکن شیخ قیصر محمود چنیوٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے۔۔۔

 کہ تمام مسلمانوں کو چاہے کہ اپنی زکوٰۃ اور فطرانہ جلد مستحقین میں تقسیم کر دیں تاکہ عید آنے سے قبل ہی وہ اپنی ضروریات کے مطابق رقم کو استعمال کر سکیں بابرکت مہینہ میں ہم سب کو مل کر ملکی سالمیت اور بقاء کے لئے خصوصی دعائیں مانگنی چاہئیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدمات کرنا ہونگے، متوسط طبقہ کو بھی سستا آٹا ریلیف دینا چاہیے ، مہنگاآٹاانکی قوت خرید سے باہرہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں