ڈویژن میں646سکیموںکا82فیصد کام مکمل

 ڈویژن میں646سکیموںکا82فیصد کام مکمل

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ ریویو اجلاس ہوا۔متعلقہ افسروں نے شرکا کو بریفنگ میں بتایا کہ۔۔۔

 ڈویژن میں 646سکیموں پر عملدرآمد جاری ہے اورعوامی بہبود کے منصوبوں پر 82فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔کمشنرنے ہدایت کی کہ جن سکیموں کے لئے فنڈز دستیاب ہیں وہ منصوبے30جون تک ہر صورت مکمل کئے جائیں۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو روزانہ ریویومیٹنگ کرنے کی ہدایت کرتے کہا منصوبوں کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈویژن میں 353منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ،74نئی سکیمیں، 216نئی شامل شدہ سکیمیں، 2دیگر ڈویلپمنٹ پروگرام اور ایک سکیم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں