جواں سالہ لڑکی کو گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

جواں سالہ لڑکی کو گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو تنازع پر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

 تھانہ نشاط آباد کے علاقے عثمان ٹاؤن کے ظفر شاہ نے پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گھریلو تنازع پر اسکی بیٹی( ز) کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ دوسرے واقعہ میں کار سوار افراد نے اسلحہ کے زور پرنوجوان کو مبینہ طور پراغوا کرلیا۔ تھانہ ترکھانی کے علاقے چک نمبر 224 گ ب میں ملزم محسن نے ساتھیوں کے ہمراہ سجاد کو مبینہ طور پر اغوا کیا ۔ ملزم اسے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ پولیس نے پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں