مدرسہ سے واپسی پر طالبہ مبینہ طورپر اغوا، زیادتی

مدرسہ سے واپسی پر طالبہ مبینہ طورپر اغوا، زیادتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مدرسہ سے واپسی پر طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے مومن آباد میں ضیاء الرحمن کی بیٹی (ج) کو فرزانہ نے بیٹے کے ہمراہ اغوا کرلیا اور ملزم نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ تھانہ گڑھ کے علاقے میں کمسن بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ موضع کلیانوالہ میں اللہ بخش نے پولیس کو درخواست میں مؤقف بتایاکہ ملزم نواب کی جانب سے اسکے کمسن بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں