تھانہ روشن والا کی حدود سے موبائل چورگینگ گرفتار

 تھانہ روشن والا کی حدود سے موبائل چورگینگ گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس نے موبائل فون چوری میں ملوث 8 رکنی گینگ کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضیٰ کمیل نے گرفتار ملزموں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے موبائل فون چورگینگ کی تلاش پر کام جاری تھا جس میں کامیابی ملی اور آٹھ ملزموں کو تھانہ روشن والا کی حدود سے حراست میں لیکر 340 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں جن کی مالیت 12لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ ملزموں کی جانب سے چوری شدہ فون قابل استعمال بنانے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کردیا جاتا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں