ضلعی افسروں کا مختلف مقامات پر انسداد ڈینگی کاجائزہ

ضلعی افسروں کا مختلف مقامات پر انسداد ڈینگی کاجائزہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں انسداد ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ میں تیزی لائی جارہی ہے ۔ان ڈور سرویلنس کے موقع پر ہاؤس مارکنگ کرنے کے علاوہ شام کے وقت بھی سرویلنس شروع کردی گئی ۔

ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے اینٹامالوجسٹ کے ہمراہ مختلف علاقوں ، کباڑشاپس،قبرستانوں، نرسریوں ودیگر ہاٹ سپاٹس پر انسداد ڈینگی سرویلنس کی مانیٹرنگ کی۔انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور صفائی صورتحال اور انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا اوربعض جگہوں سے اپنی نگرانی میں کھڑا پانی صاف کرادیا۔انہوں نے چھتوں پر جاکر ٹینکیوں کے اردگرد صفائی اور انکے ڈھکنوں کی موجودگی کا جائزہ لیا اورسٹینڈ میں صفائی انتظامات کو بہتر رکھنے کے لئے عملہ کو تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں