سکولز میں لائبریری کلچر کو فروغ دینے کا پلان ادھورا

سکولز میں لائبریری کلچر کو فروغ دینے کا پلان ادھورا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم فیصل آباد کا سکولز میں لائبریری کلچر کو فروغ دینے کا پلان ادھورا رہ گیا۔ متعدد سکولوں میں نہ تو لائبریریاں بحال کی جا سکیں اور نہ ہی لائبریرین بھرتی کیے

 جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم افسروں کو لائبریریز اور سائنس لیبارٹریز کو فنکشنل بنانے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔ محکمہ تعلیم نے لائبریری اور بچوں کو جاری کی گئی کتابوں کا ریکارڈ چیک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ اساتذہ اور بچوں کی حاضری کے ساتھ سائنس لیبارٹریز کو بھی چیک کیا جانے کا حکم دیا گیا۔ سکولوں میں ہفتہ میں ایک دن لائبریری پیریڈ میں بچوں کو کتب بینی کی طرف لانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی لیکن فیصل آباد میں محکمہ تعلیم کے احکامات پر عمل نہ ہوسکا۔ جسکے باعث تاحال متعدد سکول لائبریریوں اور سائنس لیبارٹریز فعال نہ کی جاسکیں جبکہ شہر بھر میں سکولوں میں لائبریرینز کی تعداد بھی صرف پانچ ہے ۔ ذرائع کے مطابق تاحال نہ تو اساتذہ بھرتی کیے جاسکے اور نہ ہی لائبریرینز پورے کرنے کے لیے کوئی اقدامات کیے جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں