بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارطالبعلم جاں بحق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ رجانہ روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔
راجہ کالو نی رجانہ کا رہائشی نجی کالج کا سیکنڈ ایئر کا طالبعلم خرم زاہد کالج سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ ٹول پلازہ کے قریب عقبی سمت سے آنے والی بس بے قابو ہو کر اس کیساتھ ٹکرا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔رجانہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء ے حوالے کردی ۔