ٍڈی ایچ کیو ہسپتال ، 17 کروڑ کے منصوبہ میں بے ضابطگی

ٍڈی ایچ کیو ہسپتال ، 17 کروڑ کے منصوبہ میں بے ضابطگی

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے 17 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف،ایکسین بلڈنگز ڈویژن جھنگ نے ہسپتال کی بیلنس ورک سکیم میں مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیدار کو نوازا ۔

ٹینڈراخباراشتہار کی ویب سائٹ پر اپلوڈنگ،پبلی کیشن ہی نہ کی گئی۔ با وثوق ذرائع کے مطابق ایکسین بلڈنگز ڈویژن جھنگ نے منصوبے کا ٹینڈر جاری کرنے کے دوران پیپرا رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جس پرپنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹس لیتے سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگز سرکل 2 فیصل آباد سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔ ایم ڈی پیپرا اتھارٹی نے ایس ای بلڈنگزکو تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں