زرعی ترقی کیلئے مائیکرو فنانس منصوبے کی منظوری

زرعی ترقی کیلئے مائیکرو فنانس منصوبے کی منظوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انڈومنٹ فنڈ سیکرٹریٹ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس نے مائیکرو فنانس منصوبے کی منظوری دیدی تاکہ زرعی ترقی کو ٹیکنالوجی کی منتقلی، اختراعات، مصنوعات کی تیاری سے سائنسی بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔۔۔

 اجلاس کی صدارت وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے کی۔ اجلاس میں کثیر المصنف کتب کے منصوبے اور سکالر بلاک کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے کہا بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے سے یونیورسٹی سبز انقلاب دوم نا گزیر ہے جس کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔ یونیورسٹی انڈسٹری کے تعاون سے کاشتکاروں کو معیاری بیج فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔ ا خوردنی اشیاء کا بھاری درآمدی بل ملک کے لیے تشویشناک ہے ۔ڈاکٹر جعفر جسکانی نے کہا یونیورسٹی جدت، تحقیقی کام، کمرشلائزیشن اور ٹیکنالوجی منتقلی سے زرعی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔ اینڈوومنٹ فنڈ سیکریٹیریٹ کا بجٹ 1111 ملین روپے سے تجاوز کرچکاہے جس میں زراعت کو درپیش مسائل حل کے لئے تحقیقات، آؤٹ ریچ، جدت اور دیگر پہلوؤں سے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں