گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنادیا

گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔تھانہ سٹی سمندری کے علاقے چک نمبر 467گ ب کے قریب پولیس نے۔۔

 دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے مزدا ڈرائیور غلام فرید کو روک کر اسکی گاڑی کا چالان کیا تو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ٹریفک اہلکاروں کو قابو کرلیااور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کرنے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ اس دوران اہلکاروں کی یونیفارم بھی پھاڑ دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں