چناب نگر :جگہ جگہ گندگی ، سیوریج کاپانی گھروں میں داخل

چناب نگر :جگہ جگہ گندگی ، سیوریج کاپانی گھروں میں داخل

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں گندگی کے ڈھیر، کچرے سے تعفن اٹھنے لگا،مختلف علاقوں میں سیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہو نے لگا۔۔

، سیوریج نالہ بند ہونے سے گٹراوور فلو ہوگئے ، گندہ پانی گلیوں میں بھر جانے سے مکین اذیت کا شکار ہونے لگے ۔ شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ گٹروں کا گندہ پانی پھیلنے سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ گندگی کے انبار لگنے سے اکثر محلے مکھیوں اور مچھروں کی آماجگاہ بن چکے ہیں جن سے موذی امراض پھیل رہے ہیں اور مکین ملیریا،ٹائیفائیڈ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،مکینوں کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے اور وہ انتہائی اذیت کا شکار ہیں، علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر میڈم خیزران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں