پاسپورٹ دفاتر کے باہر ٹائوٹ مافیا شہریوں کو لوٹنے لگا

پاسپورٹ دفاتر کے باہر ٹائوٹ مافیا شہریوں کو لوٹنے لگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ٹائوٹ مافیا کی جانب سے نوسربازی کا سلسلہ بڑھنے لگا۔ پاسپورٹ دفاتر کے باہر ٹائوٹ مافیا کی جانب سے معصوم شہریوں کو لوٹنے کا۔۔

سلسلہ نہ تھم سکا۔ دھوکہ دہی سے شہریوں سے پیسے بٹورنے لگے ۔ شہریوں نے ٹائوٹس کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پاسپورٹ جلد بنوا کے دینے اور ٹوکن جلد لگوانے کے نام پرٹائوٹس معصوم شہریوں کو لوٹنے لگے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ٹائوٹس معصوم شہریوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے میں مصروف جبکہ انتظامیہ انکے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ جس کے باعث ٹائوٹس شہریوں کو نڈر ہوکے کھلے عام لوٹ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ دفاتر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے جاتے ہیں تو ٹائوٹ مافیا دفاتر کے باہر شہریوں کو ورغلا کر پیسے بٹورتے ہیں۔ انتظامیہ انکے خلاف کارروائی کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں