پولیس افسر روزانہ تحفظ مرکز کی کارکردگی چیک کریں :ملک طارق

پولیس افسر روزانہ تحفظ مرکز کی کارکردگی چیک کریں :ملک طارق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم تحفظ مرکز کے ذریعے خواجہ سراؤں سمیت خواتین اور۔۔

عام آدمی کے مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں،ہر طبقہ مسائل لے کر پولیس تک آسانی سے پہنچ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے کیا جس میں ضلع بھر کے پولیس آفیسر زنے شرکت کی۔ڈی پی او نے کہا پنجاب بھر میں تحفظ مراکز کے قیام سے پولیس تک رسائی آسان بنا دی گئی ہے ، ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی اوز روزانہ کی بنیاد پر تحفظ مرکز کی کارکردگی چیک کریں، دریں اثناڈی پی اوملک طارق محبوب نے پولیس کوضلع بھر میں قائم فحاشی کے اڈوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے احکامات جاری کر دئیے،کسی پولیس اہلکار کی مخبری سے کوئی آپریشن بے نتیجہ رہا تو اس اہلکار کو ملازمت سے برخاست کر کے فوجداری کارروائی ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں