خسارے میں ڈوبا ریلوے ملازمین کو علاج کی سہولت میں ناکام

خسارے میں ڈوبا ریلوے ملازمین کو علاج کی سہولت میں ناکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)خسارے میں ڈوبا ریلوے اپنے ملازمین کو علاج کی سہولت دینے میں ناکام۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے بنایا گیا۔۔

ریلوے ملازمین کے لیے ہسپتال سہولیات سے محرومی کا شکار جبکہ بلڈنگ بھی خستہ حال ہوگئی۔ ہسپتال میں عملہ،ڈاکٹرز،ڈسپنسرز اور مشینری کی کمی ہے ۔ بیمار ہونے والے ملازمین کو لاہور ریفر کیا جانے لگا۔ کوئی سپیشلسٹ ڈاکٹر بھی موجود نہیں ہے ۔ فیصل آباد میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے ہسپتال قائم کیا گیا جس میں نہ تو عملہ پورا ہو سکا اور نہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جاسکا۔ ریلوے ہسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر اور ایک ڈسپنسر موجود ہے ۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے محکمے کے ہسپتال میں کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ریلوے ہسپتال میں نہ تو کوئی سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود ہے اور نہ ہی سہولیات پوری ہیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں سے کوئی ملازم بیمار ہوکر ریلوے ہسپتال کا رخ کرتے ہیں لیکن انہیں وہاں کوئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ملتا ہے اور نہ ہی مئوثر علاج کی سہولت موجود ہے ۔ جسکے باعث انہیں دوسرے ہسپتالوں کی جانب رخ کرنا پڑتا ہے ۔ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ کسی قسم کے علاج کے لیے بھی ہسپتال کا رخ کریں تو انہیں لاہور ریفر کردیا جاتا ہے ۔ ملازمین کہتے ہیں کہ ریلوے انتظامیہ فیصل آباد کے ملازمین کی سہولت کے لیے ہسپتال میں عملہ اور ڈاکٹرز پورا کریں تاکہ انہیں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں