جھنگ ،ٹو بہ ودیگرمقامات پرریونیو عوامی خدمت کچہریاں
جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ،اٹھارہ ہزاری(،ڈسٹرکٹ رپورٹرز،نامہ نگار)ضلع جھنگ ،ٹو بہ ٹیک سنگھ ودیگرمقامات پرریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگاکر عوام کے ۔۔
فرد اجراء، انتقالات ،رجسٹری، زرعی انکم ٹیکس سمیت ریونیو سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنرنے کہا ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز مغل نے تحصیل آفس میں کچہری لگاکر ریکارڈدرستگی کیلئے ریکارڈ درخواستوں کی سماعت کی اور فوری حل کے احکامات جاری کئے ۔ ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کی چاروں تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر نے اسسٹنٹ کمشنر نعمان ڈوگر کے ہمراہ ضلع کونسل میں سائلین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے ۔دریں اثنااسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری صاحبزادہ محمود الحسن نے تحصیلدار ابراہیم کھر کے ہمراہ تحصیل میں ای رجسٹریشن کا آغاز کرتے موقع پر ہی رجسٹری کر کے انتقال سائل کے حوالے کیا۔