حمزہ شہباز سے راؤ کاشف رحیم کی سیاسی صورتحال پر ملاقات
سمندری(نمائندہ دنیا) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ(ن)و سابق ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خاں نے۔۔
لاہور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پرر اؤ کاشف رحیم نے سمندری سمیت پوری ڈویژن کی سیاست سے آگاہ کیا ۔حمزہ شہباز نے راؤ کاشف رحیم کو الیکشن کیلئے بھر پور تیاری کرنے کی ہدایت کی اس مو قع پر راؤ کاشف رحیم نے کہا فیصل آباد ڈویژن کا ہر مسلم لیگی کارکن پوری طرح تیارہے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ۔