ریسکیو 1122نے مئی میں9108افراد کی مددکی

ریسکیو 1122نے مئی میں9108افراد کی مددکی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 فیصل آباد نے مئی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، گزشتہ ماہ 9906 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کیا۔۔

اور 9108 افراد کو مدد فراہم کی۔ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو سینٹرل سٹیشن پر ہوا ، صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کی۔ ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز) انجینئر طارق محمود سمیت تمام افسروں نے شرکت کی۔ کنٹرول روم انچارج غلام شبیر نے بریفنگ دیتے بتایا کہ ماہ مئی میں ریسکیو کنٹرول نے ایمرجنسی کالز پربروقت موقع پر پہنچ کر 2367 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 6223 میڈیکل، 181 آگ لگنے ، 322 کرائم، 09 ڈوبنے ، 23 عمارت گرنے اور 781 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ 9108 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت پربچے نہروں کا رخ کرتے ہیں جس سے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے والدین بچوں کو نہر وں میں نہانے سے منع کریں تاکہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں