گھر سے نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والا کمسن لڑکا لاپتہ ہوگیا

گھر سے نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والا کمسن لڑکا لاپتہ ہوگیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھر سے نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والا کمسن لڑکا لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے علی گارڈ ن کی رہائشی مبین نامی خاتون کا بیٹا 14سالہ زین علی نما ز کی ادائیگی کیلئے محلہ میں ہی قائم مسجد میں گیا۔ جسے مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے راستے سے ہی اغواء کرلیاگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں