پولیس تحفظ مرکز کے زیر انتظام ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کیلئے تقریب

پولیس تحفظ مرکز کے زیر انتظام ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کیلئے تقریب

چنیوٹ(نمائندہ دنیا ) پولیس تحفظ مرکز چنیوٹ کے زیر انتظام ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کے حوالے سے محکمہ تعلیم کیساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کے لئے ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈؑسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان اور محکمہ تعلیم کے افسروں نے شرکت کی۔ ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹرانسجینڈرز کیلئے تعلیم بالغاں و دینی تعلیم کیلئے مشاورت کی گئی۔ڈی پی او وسیم ریاض خان ،سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز ،معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل کا حل ترجیح ہے ۔پولیس تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈرز کے معاشی استحصال ،سماجی مشکلات سمیت دیگر مسائل کا حل یقینی بنایا جارہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں