ہر ماہ کے آخری ہفتہ میں ڈی سیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

ہر ماہ کے آخری ہفتہ میں ڈی سیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنرسلوت سعید کی زیرصدارت کمشنر آفس میں گڈ گورننس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس ہوئی جس میں کمشنر نے ہر ماہ کے آخری ہفتہ میں ڈی سیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

چاروں اضلاع ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بھی موجودتھے ۔کمشنر نے اجلاس میں ای رجسٹریشن سسٹم کے نفاذ،شجرکاری مہم پر عملدرآمد اور حاصل کردہ ٹارگٹس،یو ایم ایس سروس برائے ڈلیوری ڈومیسائل اور رجسٹری کے عمل،شاہرات پر میڈینز کی ڈویلپمنٹ،پبلک پارکس کی تزئین وبحالی کے اقدامات،صفائی ستھرائی وشہری خوبصورتی، ہیلتھ وایجوکیشن کی سہولیات کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ لی۔انہوں نے پٹرول پمپس وبلڈنگز اور کمرشل بلڈنگز کے این او سیز کے اجراء کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ گڈ گورننس،بہترین سروس ڈلیوری،شفافیت کو یقینی بنانا ایجنڈا ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں