ینگ ڈاکٹرز ہڑتال جاری، 40 ہزارمریض علاج سے محروم

ینگ ڈاکٹرز ہڑتال جاری، 40 ہزارمریض علاج سے محروم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال سے تین روز کے دوران 40 ہزار سے زائد مریض مفت علاج کی سہولت سے محروم۔۔

، نجی ہسپتالوں کی چاندی ہوگئی۔ ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی شہر بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری رہی ۔ او پی ڈیز کی مکمل تالہ بندی سے ہزاروں مریض خوار ہوتے رہے ۔ الائیڈ ہسپتال میں یومیہ5500، ڈی ایچ کیو میں 4 ہزار جبکہ غلام آباد ٹیچنگ ہسپتال، سمن آباد جنرل ہسپتال اور دیگر سرکاری علاجگاہوں میں 7 سے 8 ہزار مریض او پی ڈیز کا رخ کرتے ہیں۔ تین روز سے او پی ڈیز کی بندش پر40 ہزار سے زائد مریض علاج کے بغیر لوٹ گئے اور انہیں مجبوراًنجی ہسپتالوں سے مہنگے داموں علاج کروانا پڑا۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان جاری مسئلے کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے فریقین سے مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں سکیورٹی بل کی منظوری سمیت دیگر مطالبات نہ مانے جانے تک احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں