چھوٹے ریلوے سٹیشنز نظر انداز ،مسافر مہنگے سفر پر مجبور

چھوٹے ریلوے سٹیشنز نظر انداز ،مسافر مہنگے سفر پر مجبور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ریلوے کی جانب سے چھوٹے ریلوے سٹیشنز کو نظر انداز کیا جانے لگا۔ فیصل آباد سے ملحقہ چک جھمرہ اور دارلاحسان میں۔۔

 چار سال قبل بارہ ٹرینیں سٹاپ کیا کرتی تھیں لیکن اب صرف دو سٹاپ کررہی ہیں۔ جس پر چک جھمرہ کے مسافروں کو ٹرین میں سفر کے لیے فیصل آباد اور دارلاحسان کے مسافروں کو سانگلہ ہل جانا پڑتا ہے بیشتر مسافر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں مہنگے داموں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ چک جھمرہ اور دارلاحسان سٹیشن پر صرف بدر ایکسپریس اور ملت ایکسپریس سٹاپ کرتی ہیں۔ جس پر ان علاقوں کے مسافروں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ چک جھمرہ اور دارلاحسان کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ چار سال سے صرف دو ٹرینیں کے سے انہیں بسوں میں خوار ہونا پڑتا ہے یا پھر پرائیویٹ سپیشل ٹرانسپورٹ سے مہنگے داموں نقل و حمل کرنا پڑتی ہے ۔ محکمہ ریلوے نے آسان سفر کی سہولت چھین لی، ٹرینوں کے سٹاپ دوبارہ بحال کیے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں