سی ای او ایجوکیشن آفس میں داخلہ ٹارگٹ جائزہ میٹنگ

 سی ای او ایجوکیشن آفس میں داخلہ ٹارگٹ جائزہ میٹنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو فاروق رشید نے فیصل آباد کا وزٹ کیا۔ سی ای او ایجوکیشن آفس میں داخلہ ٹارگٹ کا جائزہ لینے۔۔

کیلئے میٹنگ ہوئی ۔سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء، ڈی اوز ایجوکیشن ملک منظور ، مظہر حسین، ڈپٹی ڈی اوز ایجوکیشن ایم امجد، تنویر الحسن، منیر الحسن، فاروق زاہد، حنا ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سردار ساجد، عبدالغفار سمیت ضلع بھر سے محکمہ تعلیم کے افسروں نے شرکت کی۔ کاشف ضیاء نے بتایا کہ فیصل آباد کے سکولوں میں 92 فیصد داخلہ ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے ، چھٹیوں کے بعد مزید داخلے کرکے ٹارگٹ پوراکرلیا جائے گا۔ فاروق رشید کا کہنا تھا کہ مردم شماری ڈیوٹی اور کتابوں کی بروقت دستیابی نہ ہونے پرداخلہ مہم متاثر رہی امید ہے چھٹیوں کے بعد اکتوبر تک داخلہ ٹارگٹ پورا کرلیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں