فیصل آباد ریجن پولیس کے مزید اہلکاروں کو ترقی دینے کا فیصلہ

فیصل آباد ریجن پولیس کے مزید اہلکاروں کو ترقی دینے کا فیصلہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ریجن پولیس کے مزید اہلکاروں کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آرپی او ڈاکٹر عابد خان نے ترقی کے۔۔

 معیار پر پورا اترنیوالے اہلکاروں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ ضلعی پولیس سربراہان کو150اے ایس آئیزاور170حوالداروں کا ریکارڈ فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ حوالداروں کو اے ایس آئی اور اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ ریکارڈ وصول ہونے پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ ترقیوں کیلئے میٹنگ کرے گا۔ صوبہ بھر میں اہلکاروں اور افسروں کی ترقیوں کا عمل تین ماہ سے جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں