سرکاری ہسپتالوں کی وارڈز میں اے سی نہ چل سکے

سرکاری ہسپتالوں کی وارڈز میں اے سی نہ چل سکے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں افسروں کے کمرے ٹھنڈے ، وارڈز میں اے سی نہ چل سکے ۔ گرمی سے مریض مشکلات کا شکار۔۔

، متعلقہ حکام نے مسئلے سے منہ موڑ لیا۔ موسم گرما کودو ماہ گزرنے کے باوجود مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تاحال مریض اے سی سے محروم ہیں ۔ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایم ایس کی جانب سے عید کے فوری بعد نیا اے سی سسٹم نصب کروانے کا دعویٰ کیا گیا تھا جو تاحال پورا نہ ہوسکا البتہ ایم ایس نے اپنے کمرے میں اے سی کی سہولت یقینی بنا لی ہے ۔ دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز میں بھی اے سی کی سہولت میسر نہ ہونے پر مریضوں کے پریشانی دو گنا ہو گئی ہے ۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی گرمی پر ہسپتالوں میں اے سی کی سہولت یقینی بنائی جائے اور انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ مریضوں کے مسائل کا ازالہ کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں