ضلع فیصل آباد میں ای رجسٹریشن سسٹم کا آغاز ہوگیا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)نگران پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع فیصل آباد میں ای رجسٹریشن سسٹم کا آغاز ہوگیا ہے ۔۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداﷲ محمود نے پراپرٹی کے حوالے سے ڈیڈ درخواست گزار کے حوالے کرکے ای رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے نفاذ سے پراپرٹی کی خریدوفروخت کی سہولیات میں جدت آئے گی اور رجسٹری میں آسانی ہوگی۔