پانامہ لیکس کیس سماعت کا فیصلہ خوش آئند :محبوب الزماں

پانامہ لیکس کیس سماعت کا فیصلہ خوش آئند :محبوب الزماں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماؤں پروفیسر محبوب الزماں بٹ،میاں طاہر ایوب،شیخ مشتاق،انجینئرعظیم رندھاوا اوراجمل بدرنے سپریم کورٹ کی۔۔

طرف سے پانامہ لیکس کیس کی سماعت مقرر کرنے کے فیصلہ کوخوش آئند قراردیتے کہاہے کہ عدالت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست پر 9جون سے سماعت کا آغاز کرے گی۔ جماعت اسلامی نے چھ سال قبل پنڈورا پیپرز اور پانامہ لیکس میں ملوث تمام افراد کی تحقیقات کے درخواست دی تھی اور دونوں سکینڈلز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک پاکستان کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور ہم سب کا بے لاگ احتساب چاہتے ہیں،ملک میں کوئی بھی طاقتور قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے ۔ 22کروڑ عوام کو امید ہے کہ سپریم کورٹ لوٹی گئی قومی دولت واپس لانے کے لیے از خود اقدامات اٹھائے گی ۔ جب تک سوئس بنکوں سمیت بیرون ملک پڑی ہوئی اربوں ڈالر کی قومی دولت واپس نہیں آتی ، احتساب کا عمل ادھورا رہے گا۔ انہوں نے کہاساری دنیا ترقی کی طرف گامزن ہے اور پاکستان کرپشن کی دلدل میں پھنس گیا ہے ۔ اس دلدل سے اپنی قوم، ملک اور اداروں کو نکالنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ اس کیس کو زیادہ طول دینے کی بجائے جلد فیصلہ دے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں