کمشنرکی زیرصدارت ڈویژنل ویری فکیشن کمیٹی کااجلاس

کمشنرکی زیرصدارت ڈویژنل ویری فکیشن کمیٹی کااجلاس

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر/چیئرپرسن سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژنل ویری فکیشن کمیٹی فیصل آبادکا اجلاس ہوا۔کمیٹی میں جائیدادکی تصدیق کا ایک کیس زیربحث آیا۔۔

کمشنر/چیئرپرسن نے اہلیت تکمیل و ریکارڈکی موجودگی اور درخواست گزار کا موقف سنااور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کیس کا فیصلہ تیار کرنے کی تاکید کرتے کہا کالونی برانچ میں موجود پرانے ریکارڈ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔کمشنر نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کی طرف سے ریکارڈ کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر سرزنش بھی کی ۔ کمشنر سلوت سعید نے اپنے آفس میں عوامی مسائل بھی سنے اور متعلقہ محکموں کو تیز رفتار حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا عوامی مسائل حل میں غیرضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈویژنل وضلعی افسر شہریوں کی شکایات کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں