پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی سستی کے باعث تا حال پوری مفت کتابیں نہ مل سکیں، طلبہ پریشان

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی سستی کے باعث تا حال پوری مفت کتابیں نہ  مل  سکیں،  طلبہ پریشان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری سکولز میں طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن رواں تعلیمی سیشن میں۔

 پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سستی کے باعث تاحال بچوں کی کتابیں پوری نہ ہوسکیں۔ تعلیمی سیشن کے دو ماہ بعد بھی آٹھویں کلاس کے بچوں کو سائنس اور ریاضی کی کتابیں نہ مل سکیں۔ چھ جون سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو جائیں گی لیکن بچوں کے پاس پڑھائی کیلئے مکمل کتابیں ہی موجود نہیں جبکہ  اساتذہ کاکہنا ہے کہ کتابوں کے بغیر اپریل میں سیشن شروع کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کتابوں کے بغیر بچوں کی پڑھائی شدیدمتاثر ہوئی ہے۔ چھٹیوں کے بعد پیپر ہیں تو بچے تیاری کیسے کریں گے ۔دوسری جانب متاثرہ طلبہ کاکہنا ہے کہ ہمارے سکولوں میں محکمہ تعلیم کے افسروں کے غفلت اور عدم توجہ سے باربار توجہ دلانے کے باوجود سائنس اور میتھ کی کتابیں فراہم نہیں کی گئیں جس وجہ سے سائنس اور میتھ  کے اہم اور مشکل مضامین کی پڑھائی ہی نہیں ہوسکی، ہم  چھٹیوں کا کام کیسے کریں گے ؟۔اس حوالے سے پریشان حال طلبہ اور انکے والدین نے محکمہ تعلیم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر کتابوں کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری طرف حکومت کی طرف سے  اساتذہ کی پہلے مردم شماری اور پھر امتحانی ڈیوٹیوں کے باعث بھی سرکاری سکولز میں بچوں کی پڑھائی نہ ہونے کے برابر رہی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں