عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہاہے :سی پی او

عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہاہے :سی پی او

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے امن وامان کی صورتحال اور پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے علاوہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 یہ بات سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز کو بھی پیپر لیس کیا جا رہا ہے ۔ کوئی بھی شہری صرف شناختی کارڈ کے ذریعے اپنا کریکٹر سر ٹیفکیٹ حاصل کر سکے گا۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے سی پی او نے کہا کہ قائمقام وزیر اعلیٰ اور انسپکٹر جنرل پولیس فیصل آباد کے دورے کے دوران سیف سٹی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے اس پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کیمرے لگانے کیلئے 123مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں