ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں نئے چیمبرز کا معاملہ ، الاٹیوں کا اجلاس

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں نئے چیمبرز کا معاملہ ، الاٹیوں کا اجلاس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں نئے چیمبرز کی تعمیر کا معاملے پر الاٹیوں کی طرف سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 افتخار لاء بلڈنگ کے موجودہ الاٹیوں کے اجلاس کی صدارت سابق نائب صدر بار سرور بٹ نے کی،اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ عدالت اور پنجاب بار کونسل نے تعمیر پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے ،کینٹین ہمارا حق ہے اور اسکی جگہ پر چیمبر نہیں بننے دیں گے ، پنجاب بار نے 17 تاریخ کو بار کی انتظامیہ کو طلب کیا ہے ، چیمبرز کی تعمیر کیلئے موجودہ الاٹیوں سے اجازت نہیں لی گئی،قیام پاکستان سے کینٹین اسی جگہ پر موجود ہے ، کینٹین کی جگہ پر چیمبرز کسی صورت قبول نہیں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں